اسلام آباد (13 ستمبر 2025) – وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک حالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ایسی عسکری برتری دکھائی کہ دنیا حیران رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور پاکستانی ہونے پر ناز ہے۔
وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ:
"جنگ کے دوران پاکستان کی فضائیہ نے 500 کلومیٹر تک بھارتی فضاؤں پر حکمرانی کی۔ یہ کامیابی نہ صرف ہماری افواج کی مہارت کی گواہی ہے بلکہ پوری قوم کی ہمت اور اتحاد کا مظہر ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آبی تنصیبات سے لے کر ان کے بجلی کے گرڈ تک، کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا:
"ان کے ڈیموں سے پانی بہنے لگا، سٹیڈیمز کی لائٹس بند ہو گئیں، اور بھارت کے پورے گرڈ سسٹم متاثر ہوئے۔ یہ سب کچھ ہماری سرزمین پر بیٹھ کر ہماری افواج نے کیا۔”
خواجہ آصف نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا:
"ہم نے 400 سے 500 کلومیٹر دور سے ان کے جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ کارنامہ ہماری تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی اس کامیابی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی:
"آج دنیا ہم سے پوچھ رہی ہے کہ تم نے یہ کیسے کر دکھایا؟ اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو پچھاڑنا معمولی بات نہیں۔ مودی آج تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اور یہ زخم پاکستانیوں نے لگائے ہیں۔”
وزیر دفاع نے پاک فوج، عوام اور خصوصاً نوجوان نسل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:





