اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: گھر سے باپ، بیٹا اور بیٹی کی لاشیں برآمد — موت کی وجہ جان کر آپ یقین نہیں کر پائیں گے!

اسلام آباد: تھانہ آئی نائن کے علاقے رمشا کالونی میں ایک گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت باپ، بیٹا اور بیٹی کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فی الحال اموات کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ زہر خورانی کا ہو سکتا ہے، تاہم حتمی معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

تحقیقات جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور جلد ہی حقائق منظرِ عام پر لائے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button