اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد — محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

ادھر شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مری، جہلم، گلیات، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گرد و نواح میں بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں لسبیلہ، اورماڑہ، پسنی، جیوانی، گوادر، خضدار، آوران، خاران اور پنجگور میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش متوقع ہے۔ جامشورو اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے شہروں ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں موسم مجموعی طور پر خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد الرٹ رہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button