اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

جج کی گاڑی جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10، 10 سال قید

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا۔

جبکہ اسی مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو سخت سزائیں سناتے ہوئے:

ڈاکٹر یاسمین راشد

اعجاز چوہدری

میاں محمود الرشید

عمر سرفراز چیمہ

کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے معروف فیشن ڈیزائنر اور پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ کو بھی اسی مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنائی۔

دوسری جانب روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو بری کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ 9 مئی 2023 کو اُس وقت پیش آیا تھا جب سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، اور مختلف سرکاری و عسکری املاک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button