لندن: رواں سال اب تک 29 ہزار سے زائد افراد غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں داخل ہو چکے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد میں تیزی دیکھی گئی ہے، جب کہ گزشتہ سال اگست تک یہ تعداد 21 ہزار تھی۔
ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے اس بڑھتے ہوئے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلرز سرحدی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرانس کے ساتھ ون آن ون معاہدے کے تحت جلد ہی غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا عمل شروع کیا جائے گا۔






