اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مون سون بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان، پنجاب میں سب سے بڑا ریسکیو آپریشن

لاہور: ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال بہاولپور، بہاولنگر اور گجرات میں موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں اور پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی صورت حال ہے اور خاص طور پر گجرات میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، تاہم وہاں کی بڑی سڑکیں کلیئر کی جا رہی ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل طور پر پانی نکال دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جس نے موسم کو خوشگوار اور ٹھنڈا کر دیا۔ تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button