اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے آٹا اور روٹی کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نرخوں میں اضافے پر سخت کارروائی کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹے اور روٹی کی قیمتیں مقرر کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ سیلاب کی آڑ میں قیمتوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آٹے کے 10 کلوگرام تھیلے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جب کہ 100 گرام روٹی 14 روپے میں فروخت کی جائے گی۔

محکمہ خوراک پنجاب نے قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق:

10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے میں فروخت ہوگا

20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہوگا

100 گرام کی روٹی 14 روپے سے زائد پر فروخت نہیں کی جائے گی

آٹا تھیلوں پر مکمل لیبلنگ درج کرنا لازمی ہوگی

ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ ان نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور کسی کو مصنوعی مہنگائی یا ناجائز ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آٹا، گندم اور روٹی کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں:

فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

فیڈ ملز میں گندم کے استعمال کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پیرا (PRA) کے ایس ڈی اوز کو گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا گیا

مریم نواز نے واضح ہدایت دی کہ روٹی کا نرخ 14 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے سے زائد نہیں ہونا چاہیے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button