اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، دریاؤں میں سیلابی کیفیت شدت اختیار کرگئی

لاہور (نمائندہ خصوصی) — پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے میں مون سون کی حالیہ بارشوں کا سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سیلابی صورتحال میں شدت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں ممکنہ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم دریاؤں کی تازہ صورتحال:

دریائے چناب:

مرالہ ہیڈ ورکس: 247,986 کیوسک

خانکی ہیڈ ورکس: 502,633 کیوسک

قادرآباد ہیڈ ورکس: 530,537 کیوسک

چنیوٹ پل: 494,190 کیوسک

دریائے راوی:

جسر: 82,140 کیوسک

بلوکی ہیڈ ورکس: 121,600 کیوسک

سدھنائی ہیڈ ورکس: 139,999 کیوسک

دریائے ستلج:

جی ایس والا: 319,295 کیوسک

سلیمانکی ہیڈ ورکس: 132,492 کیوسک

اسلام ہیڈ ورکس: 95,727 کیوسک

پنجند ہیڈ ورکس: 169,032 کیوسک

حکام کی ہدایات:

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں، اور مقامی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تیاری رکھیں۔

عوام سے اپیل:

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button