اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک کیخلاف قرارداد منظور

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں مبینہ ناروا سلوک کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کی منظوری کے دوران ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت دیکھنے میں آئی۔

قرارداد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی آصف محسود نے پیش کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں غیر انسانی اور غیر قانونی سلوک کیا جا رہا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ دونوں شخصیات کو نہ صرف بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے بلکہ انہیں اخبارات اور ٹی وی تک رسائی بھی حاصل نہیں۔

اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے اسے سیاسی قرار دیا، تاہم حکومتی بینچوں کی عددی اکثریت کے باعث قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

ایوان میں قرارداد کی منظوری کے بعد سیاسی ماحول مزید گرم ہو گیا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اقدام مرکز اور صوبے کے درمیان تناؤ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button