اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسحاق ڈار کا بھارت کو چیلنج: مذاکرات صرف مساوی حیثیت پر ہوں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، اور بھارت کے "نیو نارمل” کا بیانیہ اب دفن ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت مذاکرات چاہتا ہے تو پاکستان صرف برابری کی بنیاد پر تیار ہے۔

چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت سے اب کسی بھی قسم کے مذاکرات تب ہی ممکن ہوں گے جب دونوں ممالک ایک دوسرے کو مساوی حیثیت دیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم کسی پر مذاکرات کے لیے دباؤ نہیں ڈال رہے، لیکن اگر بھارت سنجیدہ ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔”

افغانستان سے متعلق پاکستان کا مؤقف
افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ افغان حکومت TTP کو ہمارے حوالے کرے یا انہیں ہماری سرحدوں سے دور لے جائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی جانب سے دیے گئے احتجاجی مراسلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان-آرمینیا تعلقات کا عندیہ
نائب وزیراعظم نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان ممکنہ تعلقات کی طرف اشارہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "جب آذربائیجان اور آرمینیا کے معاملات بہتر ہو چکے ہیں، تو ہمیں بھی آگے بڑھنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔”

اسحاق ڈار کے اس مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم مسائل پر واضح اور دوٹوک پیغام دیا جا رہا ہے، خاص طور پر بھارت اور افغانستان کے حوالے سے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button