اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

سیلاب متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم اور مریم نواز مؤثر اقدامات کر رہے ہیں: عطاء تارڑ

وزیرآباد ؛ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی، اور وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔

وزیرآباد میں ڈی سی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو بخوبی احساس ہے کہ لوگ مشکل میں ہیں، اور جہاں کہیں بھی ریسکیو کی ضرورت ہو، وہاں انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ آفات کے وقت قومیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہیں، اور پاکستان میں بھی یہی جذبہ نظر آ رہا ہے۔”

عطاء تارڑ نے پاک فوج اور دیگر اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے بھرپور انداز میں متحرک رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ان کی قیادت میں بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے نارووال کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے خود جائزہ لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے وزیرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاباش دی، اور کہا کہ انتظامیہ کی فوری کارروائی سے بڑی تباہی سے بچا جا سکا۔ سکندر پورہ میں ایک بچے کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک المناک واقعہ ہے جس کا دکھ سب کو ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات پر حکومت کی پالیسی سخت ہے، اور ایسی تعمیرات پر کسی قسم کا معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button