اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، حتمی فیصلہ آج رات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جس کے تحت عوام کو آئندہ 15 روز کے لیے معمولی ریلیف مل سکتا ہے۔

ممکنہ قیمتوں میں کمی کی تفصیل:

پیٹرول: 61 پیسے فی لیٹر کمی

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی

مٹی کا تیل: 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی

لائٹ ڈیزل آئل: 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی

ذرائع کے مطابق اوگرا اپنی حتمی رپورٹ آج رات وزارت پیٹرولیم کے ذریعے فنانس ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔

حتمی اعلان: آج رات متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان 31 اگست کی شب کیا جائے گا، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button