اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے، خیبر پختونخوا حکومت ہر ممکن مدد کرے گی: علی امین گنڈاپور

پشاور (نیوز ڈیسک) — خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے اضلاع میں ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تکلیف، ہماری تکلیف ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جہاں ضرورت ہو گی، بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد دگنی، مکمل ازالے کا وعدہ

ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر حکومت نے فوری ردعمل دیا ہے۔ ان کے مطابق:

"سیلاب متاثرین کے لیے معاوضے دگنے کر دیے گئے ہیں، اور نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کیا جائے گا۔”

انہوں نے بتایا کہ فصلوں، باغات اور مال مویشیوں کے نقصانات پر بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

ہلاکتیں، تباہی اور ریسکیو اقدامات کی تفصیلات

وزیر اعلیٰ کے مطابق:

406 افراد جاں بحق

245 زخمی

664 گھر مکمل طور پر تباہ

2,431 گھروں کو جزوی نقصان

511 سڑکیں، 77 پل، اور 2,123 دکانیں متاثر

ریسکیو کارروائیوں کے دوران:

5,566 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

2,061 اہلکار، 176 گاڑیاں اور کشتیاں آپریشن میں شامل رہیں

136 رابطہ سڑکیں اور 65 پل بحال کیے جا چکے ہیں

ریلیف سرگرمیاں: لاکھوں کا امدادی سامان، طبی سہولیات

ریلیف مرحلے میں:

119,000 سے زائد افراد کو کھانا فراہم کیا گیا

125 ٹرکوں پر امدادی سامان روانہ کیا گیا

70 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے

ادائیگیوں کی تفصیل:

350 جاں بحق افراد کے لواحقین کو 654 ملین روپے

18 زخمیوں کو 19.5 ملین روپے

4,432 افراد کو فوڈ اسٹیمپ کی مد میں 66.5 ملین روپے

گھروں کی مد میں 79 ملین روپے

دکانوں کے نقصان پر 28 ملین روپے ادا کیے جا چکے ہیں

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نہ صرف اپنی عوام بلکہ دیگر صوبوں کے متاثرین کے ساتھ بھی ہمدردی اور عملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button