اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز کا عوام دوست اقدام ،پنجاب میں جدید سفری سہولت کا نیا باب: مزید 100 الیکٹرک بسیں روانہ، کرایہ صرف 20 روپے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے عوام کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ شنگھائی سی پورٹ سے 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں، جو آئندہ چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس پیش رفت پر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ دسمبر 2025 تک پنجاب کے ہر ضلع میں الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے تاکہ عام شہری بھی کم لاگت میں معیاری اور آرام دہ سفر سے مستفید ہو سکیں۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ

وزیراعلیٰ کے مطابق ان الیکٹرک بسوں کو جدید سہولیات سے لیس کیا گیا ہے، جن میں:

ایئرکنڈیشنڈ سسٹم

اندرونی درجہ حرارت کا کنٹرول

سی سی ٹی وی مانیٹرنگ (خصوصاً خواتین کے تحفظ کے لیے)

ماحول دوست ٹیکنالوجی

ماحولیاتی تحفظ کے لیے انقلابی قدم

مریم نواز نے زور دے کر کہا کہ یہ بسیں نہ صرف شہریوں کے لیے سفری سہولت میں انقلاب لائیں گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کریں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ "یہ صرف ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ عوام کی زندگی میں آسانی، تحفظ اور بہتری لانے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ بہت جلد پنجاب کے ہر شہری اپنی آنکھوں سے اس سہولت کو اپنی سڑکوں پر دیکھے گا۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button