اہم خبریںتعلیم

فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، پنجاب گروپ آف کالجز نے ایک بار پھر میدان مار لیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جن میں ایک بار پھر پنجاب گروپ آف کالجز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹ کر سبقت حاصل کر لی۔

رواں سال امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 97 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے کامیاب ہونے والوں کا تناسب 83.19 فیصد رہا۔ لڑکیوں نے ایک بار پھر بازی مارتے ہوئے 88.91 فیصد کامیابی حاصل کی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 75.80 فیصد رہی۔

نمایاں پوزیشن ہولڈرز:
کامرس گروپ:

پہلی پوزیشن: جنت نذیر – 1025 نمبر (پنجاب کالج ہل ہاؤس)

دوسری پوزیشن: شائزا منظور – 1020 نمبر (پنجاب کالج ہل ہاؤس)

تیسری پوزیشن: زینب وقار – 1013 نمبر (پنجاب کالج ہل ہاؤس)

پری میڈیکل گروپ:

پہلی پوزیشن: علینہ طاہر

دوسری پوزیشن: وردہ سرفراز – 1070 نمبر (دی اسکالر سائنس کالج)

تیسری پوزیشن: عروہ ملک (APS گوجرانوالہ) اور مناہل مرتضیٰ (رسول ڈی کالج)

پری انجینئرنگ گروپ:

پہلی پوزیشن: مزمل ساجد – 1063 نمبر (دی اسکالر سائنس کالج)

دوسری پوزیشن: محمد سمیع – 1059 نمبر (کپس کالج)

تیسری پوزیشن: عائشہ نعیم – 1054 نمبر

جنرل سائنس گروپ:

پہلی پوزیشن: زیام روہاب – 1056 نمبر (APC)

دوسری پوزیشن: عائشہ زیدی – 1055 نمبر (پنجاب کالج ہل ہاؤس)

تیسری پوزیشن: حلیمہ زوہیب – 1053 نمبر

ہیومینٹیز گروپ:

پہلی پوزیشن: دینہ جان – 986 نمبر

دوسری پوزیشن: زوہا – 981 نمبر (پنجاب کالج ہل ہاؤس)

پنجاب کالج کی شاندار کارکردگی

امسال بھی پوزیشن ہولڈرز کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب گروپ آف کالجز سے رہا، جس نے ایک بار پھر اپنی معیاری تعلیم اور محنتی طلبہ و طالبات کے ذریعے تعلیمی میدان میں سبقت قائم رکھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button