اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب کے دریا خطرے کی حد عبور کرنے لگے سیلابی صورتحال تشویشناک، ندی نالوں سے دور رہیں: پی ڈی ایم اے کی اپیل

لاہور — پنجاب بھر میں شدید بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب، راوی، ستلج اور ان سے منسلک ندی نالوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کئی علاقوں میں سیلابی ریلے تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

سیلاب کی تازہ ترین صورتحال:

دریائے ستلج

گنڈا سنگھ والا: انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
پانی کا بہاؤ: 1,95,000 کیوسک

ہیڈ سلیمانکی: درمیانے درجے کا سیلاب
آمد: 1,04,000 کیوسک | اخراج: 98,000 کیوسک
دریائے راوی

جسڑ: درمیانے درجے کا سیلاب
پانی کا بہاؤ: 90,000 کیوسک

شاہدرہ: نچلے درجے کا سیلاب
بہاؤ: 40,000 کیوسک

بلوکی: بہاؤ 27,000 کیوسک

ہیڈ سدنائی: بہاؤ 12,000 کیوسک

دریائے چناب

ہیڈ مرالہ:

آمد: 1,07,000 کیوسک | اخراج: 89,000 کیوسک

خانکی:

آمد: 91,000 کیوسک | اخراج: 84,000 کیوسک

دریائے سندھ

کالاباغ اور چشمہ: نچلے درجے کا سیلاب

ڈیرہ غازی خان

رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ برقرار

احتیاطی تدابیر اور حکومتی اقدامات:

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں اور نالوں کے قریبی علاقوں سے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں بنیادی سہولیات اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہوشیار اور بچوں کو ندی نالوں میں نہانے سے باز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button