اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے اموات 406 تک پہنچ گئیں، 247 زخمی

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 247 زخمی ہوئے ہیں۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق 15 اگست سے اب تک صوبے میں بارش اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 604 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں 55 خواتین اور 46 بچے بھی شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے دوران چھتیں گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں 3,526 گھر شدید متاثر ہوئے جبکہ 577 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔

حادثات صوبے کے مختلف اضلاع بشمول سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر، بٹگرام، ڈیرہ اسماعیل خان اور صوابی میں پیش آئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ صوابی میں اموات 40 سے زائد ہو چکی ہیں۔

متعلقہ حکام نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں۔ پی ڈی ایم اے سمیت دیگر ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button