اسلام آباد
حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں باہمی اتحاد کے تحت مشترکہ طور پر حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
یہ اہم فیصلہ ن لیگ کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا، جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا بھی طے پا گیا۔
راجہ پرویز اشرف کا مؤقف:
"دونوں جماعتوں کی قیادت کی ہدایت پر ملاقات ہوئی، جس میں طے پایا کہ ضمنی انتخابات میں جس حلقے میں پیپلز پارٹی رنر اپ تھی وہاں ن لیگ اس کی حمایت کرے گی، اور جس حلقے میں ن لیگ کا امیدوار دوسرے نمبر پر تھا، وہاں پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔”
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی استحکام اور جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے کیا گیا ہے۔
حنیف عباسی کا بیان:
"ن لیگ اور پیپلز پارٹی قومی، صوبائی اور سینیٹ میں اتحادی ہیں، اور اب ضمنی انتخابات میں بھی مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ ہم پُرامید ہیں کہ یہ اتحاد ہمیں بڑی کامیابی دلائے گا۔”
سیاسی تجزیہ:
سیاسی ماہرین کے مطابق، اس فیصلے سے متحدہ اپوزیشن کو سخت چیلنج درپیش ہوگا اور ملک کے انتخابی نقشے پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خصوصاً ان حلقوں میں جہاں ماضی میں مقابلہ سخت رہا ہے۔






