اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عوام کے لیے خوشخبری: بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد: مہنگائی کے بڑھتے بوجھ کے دوران عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دی ہے جس میں جولائی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1.69 روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

نیپرا 28 اگست کو اس درخواست پر سماعت کرے گا اور اگر اسے منظور کر لیا جاتا ہے تو صارفین کو اگلے ماہ کے بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی کا فائدہ مل سکے گا۔ اس کمی سے مہنگائی کے باعث بوجھ تلے دبے عوام کو مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے نہ صرف گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ صنعتی شعبے میں بھی اخراجات کم ہوں گے، جس سے مجموعی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button