اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جمعة المبارک پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب کی سخت ہدایات

لاہور: جمعہ کے مقدس دن کے موقع پر پنجاب پولیس کو سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر خصوصاً لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کا دورہ کریں اور شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو عوام کے دروازے پر جا کر سہولت فراہم کرنی چاہیے کیونکہ یہی حقیقی خدمت ہے۔

مزید برآں، پولیس افسران کو عوام کو سہولیات، ہیلپ لائنز اور دیگر سروسز سے آگاہ کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہو۔

آئی جی نے ممبر و محراب کے کردار کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے علما کرام کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا تاکہ معاشرتی اصلاح اور امن و امان کے قیام میں مدد مل سکے۔

بھارت نے ایشیا کپ 2025 میں شرکت کی منظوری دے دی، پاک بھارت ٹاکرے کی راہ ہموار

نئی دہلی / اسلام آباد: بھارتی حکومت نے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ 2025 میں اپنی کرکٹ ٹیم کی شرکت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس سے پاک بھارت ٹاکروں کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

بھارتی وزارت کھیل کے مطابق، ایشیا کپ ایک کثیرالملکی ٹورنامنٹ ہے جس میں بھارت اپنی مینز ٹیم کو بھیجے گا۔ تاہم دو طرفہ سیریز پر پابندی برقرار ہے اور نہ تو بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیم بھارت جائے گی۔

ایشیا کپ 2025 کے دوران پاک بھارت میچ شائقین کرکٹ کے لیے ایک بڑا ٹاکرا ثابت ہوگا جو ہمیشہ سے کرکٹ کے سب سے دلچسپ مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2023 میں بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کی تھی، جہاں بھارتی میچز سری لنکا میں منعقد کیے گئے تھے۔ 2025 کے ایونٹ کے حوالے سے مکمل میزبانی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button