ریازن (غیر ملکی میڈیا): روس کے ریازن ریجن میں واقع ایک فیکٹری میں گزشتہ ہفتے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے، جب کہ 134 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکہ فیکٹری کی ایک ورکشاپ میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا، تاہم اب تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی حکام اور تحقیقاتی ادارے واقعے کی مکمل تفتیش کر رہے ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
فیکٹری انتظامیہ اور حکومتی ادارے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کر رہے ہیں، جبکہ واقعے کے بعد ریازن ریجن میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔






