اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا خوفناک سلسلہ، 645 افراد جاں بحق خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر، 151 ہلاکتیں

اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں اب تک 645 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 151 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر 144 افراد خیبرپختونخوا میں جان سے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں 124 مرد، 16 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں جبکہ سیلابی ریلوں سے 137 افراد زخمی ہوئے جن میں 107 مرد، 20 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ یہ تمام حادثات 26 جون سے 16 اگست کے دوران پیش آئے۔

خیبرپختونخوا کی تباہ کاری

خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 314 افراد ہلاک اور 156 زخمی ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر بونیر ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 209 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 159 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جن میں 97 گھروں کو جزوی اور 62 کو مکمل طور پر منہدم قرار دیا گیا ہے۔

امدادی کارروائیاں اور حکومتی اقدامات

ملک بھر میں جاری تباہ کاریوں کی شدت کے پیش نظر، متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور امدادی سرگرمیاں تیز کر چکے ہیں۔ حکومت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے متاثرین کی فوری مدد، بحالی اور نقصانات کی تلافی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ افراد جلد معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button