اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

"جشن کی آڑ میں قیامت: کراچی میں گولیاں چلنےسے 3 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

کراچی
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر کراچی میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ افسوسناک بے احتیاطی بھی دیکھنے میں آئی، جب شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے باعث بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 81 افراد زخمی ہو گئے۔

رات 12 بجتے ہی جہاں ایک جانب آتشبازی اور جشن کا سماں تھا، وہیں دوسری طرف قانون کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس نے کئی گھروں کی خوشیاں غم میں بدل دیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق:

عزیز آباد بلاک 8 میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 8 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

کورنگی ساڑھے 3 میں فائرنگ سے سٹیفن نامی نوجوان ہلاک ہو گیا۔

ایک اور ہلاکت شہر کے مغربی علاقے سے رپورٹ ہوئی۔

زخمیوں کو سول، جناح، عباسی شہید اور دیگر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ، اقدام قتل اور امن عامہ کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس نے یومِ آزادی سے قبل ہی ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی اور قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا، مگر اس کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

شہری حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہوائی فائرنگ کے اس رجحان کو "جان لیوا جشن” قرار دیتے ہوئے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سخت ترین اقدامات کے ذریعے اس خطرناک روایت کا خاتمہ کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button