اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

قومی دن پر سیاست نہ ہو، پی ٹی آئی احتجاج مؤخر کرے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) – وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم آزادی کے دن یعنی 14 اگست کو احتجاج کی کال واپس لے لیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست پاکستان کے معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ پی ٹی آئی اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھے تاکہ قومی جذبات مجروح نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ایکسٹینشن کے سخت مخالف ہیں، اور 27 ویں آئینی ترمیم ابھی زیر غور ہے، تاہم ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا آئینی اختیار ہے۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری ہوا تھا جس میں پارٹی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری ‘فاشزم’ کے خلاف پوری قوت سے سڑکوں پر نکلے۔ یہ پیغام 5 اگست کو پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج کے بعد سامنے آیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button