اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

"شیرافضل مروت کی علیحدگی، بانی پی ٹی آئی کا ذاتی فیصلہ تھا: بیرسٹر عمیر نیازی”

اسلام آباد (10 اگست 2025): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو پارٹی سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کسی قانونی مشیر یا عہدیدار کا نہیں بلکہ براہِ راست بانی پی ٹی آئی کا ذاتی اور حتمی فیصلہ تھا۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ "نہ سلمان راجہ اور نہ ہی بیرسٹر گوہر کا اس فیصلے سے کوئی تعلق ہے۔ یہ مکمل طور پر بانی تحریک انصاف کی صوابدید پر کیا گیا فیصلہ تھا۔”

انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے حالیہ اجلاس میں شیرافضل مروت کی واپسی یا مستقبل کے کسی ممکنہ کردار پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اسی تناظر میں پارٹی کے چیف وہب، عامر ڈوگر نے بھی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

بیرسٹر عمیر نیازی نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں رواداری کا فقدان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

"بدقسمتی سے ہماری تمام بڑی جماعتوں میں اختلاف رائے کو ذاتی دشمنی سمجھا جاتا ہے، جو جمہوری عمل کی روح کے منافی ہے۔ سیاسی مکالمہ اور برداشت، کسی بھی مہذب جمہوریت کی بنیاد ہوتے ہیں، اور ہمیں اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق، اس وضاحت کے بعد پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر پھیلنے والی افواہوں کو کافی حد تک دم مل گیا ہے، اور پارٹی کے بیانیے میں ایک واضح پیغام سامنے آیا ہے کہ قیادت کے فیصلے اصولی بنیادوں پر لیے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button