اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بھارت کیلئے فضائی حدود بندش، قومی خزانے کو 4 ارب 10 کروڑ کا نقصان — خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک جزوی طور پر بند رہیں، جس سے روزانہ 100 سے 150 بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ اس بندش کے نتیجے میں پاکستان کی مجموعی فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کمی بھی واقع ہوئی۔

"وطن کا تحفظ اولین ترجیح ہے”
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے سوا تمام بین الاقوامی ایئرلائنز کے لیے کھلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ:

"وطن عزیز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور اگر اس راہ میں مالی نقصان بھی ہو تو ہم اسے تسلیم کرتے ہیں۔”

حکومتی سطح پر پہلی بار مالی نقصان کی تصدیق
یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے سرکاری سطح پر فضائی حدود کی بندش کے باعث ہونے والے معاشی نقصان کی باقاعدہ تفصیل ایوان میں پیش کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام علاقائی کشیدگی اور سیکورٹی تحفظات کے پیشِ نظر اٹھایا گیا تھا، جس کا مقصد قومی سلامتی کو مقدم رکھنا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button