اہم خبریںتازہ تریندنیا

صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان: مائیکروچپس پر 100 فیصد ٹیرف، بھارت اور چین کو خبردار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور عالمی سیاسی معاملات پر اہم بیانات دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مائیکروچپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی۔ اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر مزید تجارتی پابندیاں اور ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر پہلے ہی 50 فیصد ٹیرف نافذ کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید سخت اقدامات کی بھی توقع ہے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ روس سے تیل کی خریداری کی وجہ سے چین پر بھی سخت ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں، تاہم روس پر ممکنہ پابندیوں یا ٹیرف کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

معاشی میدان میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی پالیسیوں کی بدولت امریکی اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق ایپل سمیت کئی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکا واپس آ رہی ہیں اور ملک میں سیکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

انہوں نے اپنی اقتصادی پالیسی "بگ بیوٹی فل بل” کو معیشت میں بہتری کا اہم سبب قرار دیا اور کہا کہ ایپل آئندہ مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا:

"اگر آپ امریکا میں مصنوعات بنائیں گے تو کوئی اضافی چارج نہیں ہوگا۔”

عالمی سیاست پر اظہار خیال
عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایرانی، اسرائیلی اور دیگر پانچ جنگیں ختم کرائی ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے حالیہ بات چیت کو انہوں نے "اچھی گفتگو” قرار دیا، مگر کہا کہ وہ اسے کوئی "بریک تھرو” نہیں سمجھتے۔

انہوں نے جارجیا میں فوجی اڈے پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک بار پھر صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ:

"یہ جنگ بائیڈن انتظامیہ کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اور آج بھی وہاں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔”

عرب دنیا میں سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم
ٹرمپ نے کہا کہ وہ خلیجی ممالک سمیت کئی ملکوں کے دورے کر چکے ہیں تاکہ امریکا میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ ان کے مطابق نئے ٹیرف اور تجارتی پالیسیوں کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، جو معاشی خودمختاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button