اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا۔ ان ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نااہل قرار دیے گئے افراد میں 5 ارکانِ قومی اسمبلی، ایک سینیٹر اور 3 ارکانِ پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔ ان میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اور دیگر نمایاں شخصیات زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، رائے حیدر علی، انصر اقبال اور جنید افضل ساہی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ان تمام ارکان کی نشستیں خالی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت:

قومی اسمبلی کی 5 نشستیں

سینیٹ کی 1 نشست

پنجاب اسمبلی کی 3 نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے ان فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے جن میں متعلقہ افراد کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔

یہ پیش رفت قومی سیاست میں اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر اپوزیشن کی صفوں میں قیادت کی تبدیلی متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button