اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری: قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد – 4 اگست 2025
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ریلیف کی نوید، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ کمی مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت متوقع ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں کمی کی باقاعدہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرا دی ہے، جس پر آج سماعت متوقع ہے۔

صارفین کو 53 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ممکن
درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک سمیت تمام سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) پر لاگو ہو گی۔

زیادہ مہینوں کے لیے ایڈجسٹمنٹ، زیادہ ریلیف
ذرائع کے مطابق اگر نیپرا اتھارٹی ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے بھی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیتی ہے تو صارفین کو فی یونٹ 2 روپے 10 پیسے تک ریلیف حاصل ہو سکتا ہے۔
جب کہ ابتدائی طور پر اگست، ستمبر اور اکتوبر کے لیے 1.75 روپے فی یونٹ کمی تجویز کی گئی ہے۔

فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد متوقع
اس درخواست پر نیپرا کی جانب سے سماعت مکمل ہونے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button