اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے، سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی رقوم کی تقسیم کریں گے

گلگت – وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ گلبر خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور فورس کمانڈر نے کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر شبیر عثمانی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف گلگت میں حالیہ موسمیاتی تباہیوں اور شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ متاثرین سے ملاقات کریں گے اور حکومت کی جانب سے امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔ اس کے علاوہ انہیں بارشوں کے باعث گلگت بلتستان میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ سیلاب نے گلگت بلتستان کو تقریباً 20 ارب روپے کا بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرین کی تمام امیدیں وفاقی حکومت سے جڑی ہوئی ہیں اور وزیرِ اعظم کا یہ دورہ نہ صرف نیک شگون ہے بلکہ متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

فیض اللہ فراق نے کہا کہ سیلاب زدگان آج زخموں پر مرہم اور اپنے گھروں کی بحالی کے لیے فوری امداد کے منتظر ہیں، اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button