اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کے خلاف سازشیں بے نقاب، بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی: بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کے لیے بھارت کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوششیں صرف بھارتی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف پاکستان کے پاس دہشت گردی کے واضح شواہد موجود ہیں، جو بھارت کو عالمی اداروں کے سامنے بدنام کرنے کے بجائے خود بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد بھی عالمی اداروں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ سچائی منظر عام پر آئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے حالیہ جنگی محاذ پر شکست کے بعد مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، تاہم پاکستان اپنے دفاع اور خودمختاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

مشیر اطلاعات نے یقین دلایا کہ پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور اپنے قومی وقار و سلامتی کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر بھرپور حکمت عملی اپنائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button