اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ کم کر دیا، حکومتی ہدف چیلنجز کا شکار

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق اپنی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں رواں مالی سال 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا تخمینہ جاری کیا ہے، جو حکومتِ پاکستان کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے نمایاں طور پر کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اگرچہ معیشت میں بتدریج بہتری کی امید کی جا رہی ہے، تاہم ساختی مسائل، مالیاتی دباؤ، اور سیاسی غیر یقینی کی موجودگی میں مطلوبہ ترقی کی رفتار حاصل ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ صرف 2.7 فیصد رہی تھی، جو پہلے ہی متوقع ہدف سے کم تھی۔

عالمی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2025 میں عالمی معیشت کی شرح نمو 2.9 فیصد رہے گی، جبکہ 2026 میں یہ شرح 3.1 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، جو عالمی سطح پر معمولی بہتری کی علامت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button