اہم خبریںدنیا

بیجنگ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد بے گھر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) – چین کے دارالحکومت بیجنگ اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد کو اپنی جان بچانے کے لیے نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

برطانوی خبر رساں اداروں کے مطابق بیجنگ کے شمال مشرقی ضلع "می یُن” سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مکانات منہدم اور سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیلاب کی شدت کے باعث کئی دیہاتوں کی بجلی بند ہو چکی ہے جبکہ متعدد سڑکیں اور پل بھی تباہ ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ہنگامی اقدامات کا حکم دیا ہے اور ریسکیو آپریشنز کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر پہنچایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ چند روز مزید جاری رہنے کا امکان ہے اور متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ شہری مزید محفوظ رہ سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button