اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان، صارفین کو 53 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کی امید

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1.75 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ ممکنہ ریلیف سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) کی جانب سے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے جمع کرائی گئی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے۔

سی پی پی اے نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کروائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی منظوری کی صورت میں صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ یہ ایڈجسٹمنٹ ملک کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) بشمول کے الیکٹرک پر لاگو ہوگی۔

نیپرا 4 اگست کو اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے، تو ستمبر، اکتوبر اور نومبر کی سہ ماہی کے دوران بھی فی یونٹ 2 روپے 10 پیسے تک کمی کا امکان موجود ہے، جس سے صارفین کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔

حکام کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا بلکہ صارفین کی معاشی مشکلات میں کمی اور خریدار ی کی طاقت میں بہتری کا سبب بھی بنے گا، جو موجودہ مہنگائی کے تناظر میں ایک خوش آئند پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button