اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

مون سون الرٹ: بارشوں کا نیا اسپیل کب ختم ہوگا؟ این ڈی ایم اے نے اہم الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 28 جولائی سے 31 جولائی تک جاری رہنے والی شدید بارشوں، طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر ہنگامی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے تمام وسائل فعال رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

متاثرہ ممکنہ علاقے:
پنجاب:
سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور، نارووال، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان — جہاں شدید سے درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ برساتی نالوں میں تیز بہاؤ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وارننگ جاری۔

خیبرپختونخوا:
کوہستان، سوات، ملاکنڈ، دیر، بونیر، پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد — دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے اور شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ۔

گلگت بلتستان و آزاد کشمیر:
گلگت، اسکردو، ہنزہ، شگر، مظفرآباد، وادی نیلم، باغ — شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔

این ڈی ایم اے کی احتیاطی ہدایات:
شہری ندی نالوں، پہاڑی علاقوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔

ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم ایز اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ رہیں۔

خطرے کی صورت میں محفوظ مقامات کی جانب بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

عوام کو موسمی صورتِ حال سے متعلق اپڈیٹس دی جائیں۔

جانی و مالی نقصان کی تفصیلات:
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 28 جولائی 2025 تک مختلف حادثات میں 281 افراد جاں بحق اور 675 افراد زخمی ہوئے، جبکہ درجنوں مکانات اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button