اہم خبریںتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ڈپٹی وزیراعظم اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، پاک-امریکہ تعلقات میں نئی پیش رفت کی امید

واشنگٹن ڈی سی: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار امریکا کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران سینیٹر اسحٰق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے، جو آج محکمہ خارجہ میں منعقد ہو گی۔ ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات کے تمام کلیدی پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا جائے گا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، جس سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔

دورہ واشنگٹن کے دوران اسحٰق ڈار معروف امریکی تھنک ٹینک "دی اٹلانٹک کونسل” میں بھی خطاب کریں گے۔ وہ پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک-امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔

حکومتی ذرائع اس اہم دورے کو پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے لیے اقتصادی و سفارتی سطح پر نئے امکانات کے دروازے کھول سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button