اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی بحران ختم: حکومت و اپوزیشن میں مفاہمت، معطل ارکان کی بحالی کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) – پنجاب اسمبلی میں 26 معطل ارکان کی رکنیت کی بحالی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہو گئی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنسز واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے سیاسی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق اسپیکر کی ہدایت پر اسمبلی حکام نے حکومتی ریفرنسز معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، جسے اسپیکر ملک احمد خان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن کے ان 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز دائر کرنے کے لیے حکومتی ارکان احمد اقبال، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، اور افتخار احمد چھاچھر نے اسپیکر کو باقاعدہ درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ مذاکرات میں حکومت و اپوزیشن کے درمیان متعدد نکات پر اتفاقِ رائے ہوا، جن میں معطل ارکان کی فوری بحالی سرفہرست ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد اسپیکر کی بیرونِ ملک سے واپسی کے بعد کیا جائے گا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت نہ صرف پنجاب اسمبلی کے اندر جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے بلکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کی بحالی کا بھی اشارہ دیتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button