اہم خبریںدنیا

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کا روس کے خلاف سخت موقف، بھارت سمیت روس کے تجارتی شراکت داروں کو ثانوی پابندیوں کی وارننگ

واشنگٹن: نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس کے ساتھ تیل و گیس کی تجارت جاری رکھی تو ان کے خلاف ثانوی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

مارک روٹے نے امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چین کے صدر، بھارت کے وزیر اعظم یا برازیل کے صدر ہیں، اور آپ روس کے ساتھ تجارت جاری رکھتے ہیں، تو آپ کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اگر روسی صدر پیوٹن امن مذاکرات کو سنجیدگی سے نہ لیں تو نیٹو اور اس کے اتحادی مکمل معاشی پابندیاں عائد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ بیجنگ، دہلی یا برازیلیا میں ہیں تو بہتر ہوگا کہ آپ اس صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیں کیونکہ یہ پابندیاں آپ کی معیشت کو شدید متاثر کر سکتی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button