اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

40 ہزار پاکستانی زائرین غائب، حکومت لاعلم — زائرین کے لیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ عراق، شام اور ایران جانے والے 40 ہزار پاکستانی زائرین کے غائب ہونے کے واقعات پر حکومت پاکستان کے پاس کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں، جس پر ان ممالک نے بھی پاکستان سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ زائرین کے حوالے سے ماضی میں کوئی مؤثر نظام موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ خلا پیدا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اب وزارت مذہبی امور نے زائرین کے انتظامات کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا ہے۔

صرف رجسٹرڈ گروپ آپریٹرز کے ذریعے زیارت
نئے نظام کے تحت اب زائرین صرف رجسٹرڈ زائرین گروپ آپریٹرز (ZGOs) کے ذریعے ہی ایران، عراق اور شام کا سفر کر سکیں گے۔ اب تک 1400 سے زائد کمپنیوں نے وزارت کے ساتھ بطور زیارت گروپ آرگنائزر رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

سردار محمد یوسف نے مزید بتایا کہ پرانا "قافلہ سالار نظام” جلد ختم کیا جا رہا ہے، اور خواہش مند کمپنیوں کو وزارت کے ساتھ فوری طور پر رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رجسٹریشن کی ڈیڈ لائنز
وفاقی وزیر کے مطابق، 585 کمپنیاں سکیورٹی کلیئرنس حاصل کر چکی ہیں جنہیں 31 جولائی تک وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن مکمل کر کے اپنی دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید کمپنیوں سے 10 اگست تک نئی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

حج و عمرہ کے ساتھ زیارت کی بھی وزارت ذمہ دار
انہوں نے واضح کیا کہ اب وزارت مذہبی امور حج و عمرہ کے ساتھ ساتھ زائرین کے معاملات کی بھی نگرانی کرے گی۔ اگرچہ 2021 میں زائرین کی منظم رجسٹریشن کی منظوری دی گئی تھی، تاہم گزشتہ حکومت میں اس پر خاطر خواہ عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button