اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیاسی بیانیے میں تیزی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مؤقف سامنے آ گئے: رانا ثناءاللّٰہ اور ملک عدیل کا ردعمل

لاہور: ملک کی سیاسی فضا ایک بار پھر گرما گئی ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک دوسرے کے مؤقف پر کھل کر ردعمل دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ "پی ٹی آئی حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے شروع سے ہی سیاسی مذاکرات کے بجائے براہِ راست اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی خواہش رکھی ہے، جو کہ جمہوری عمل کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی، پھر ان سے بات چیت کیسے ممکن ہے؟” رانا ثناءاللّٰہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی خود یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ ان کی رہائی کی بات مذاکرات میں نہ کی جائے بلکہ عدالتوں سے انصاف حاصل کریں۔

5 اگست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ "پی ٹی آئی نے پہلے احتجاج کی کال دی، اب خود ہی 90 دن کا پروگرام دے دیا ہے۔ اگر وہ پُرامن رہتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔”

انہوں نے سینیٹ انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور جے یو آئی خیبر پختونخوا میں مل کر ووٹ کا حق استعمال کریں گی اور دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے اور میثاقِ معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، جس میں تمام جماعتوں کا تعاون ملک کے مفاد میں ہوگا۔

پی ٹی آئی کا ردعمل: ہم ہر وقت مذاکرات کے لیے تیار ہیں

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات ملک عدیل نے کہا ہے کہ "ہم 5 اگست تک تحریک کی تیاری کر رہے ہیں، لیکن اختیار جن کے پاس ہے، ان سے ملک کے لیے مذاکرات پر ہم ہر وقت تیار ہیں۔”

انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہے اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات کی حمایت کرتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button