اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ضیاء الرحمان نے علی امین گنڈاپور کو الیکشن چیلنج دے دیا

پشاور: مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور جے یو آئی (ف) کے رہنما ضیاء الرحمان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو الیکشن میں براہِ راست مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔

ضیاء الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے لب و لہجے سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اب ان کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے۔ "خیبر پختونخوا کی عوام جلد اس کرپٹ حکومت سے نجات حاصل کرے گی”، انہوں نے پرعزم انداز میں کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان نے تمہارے لیڈر کو اقتدار سے گھسیٹ کر نکالا تھا، اب تمہارے جانے کا وقت بھی قریب ہے۔

ضیاء الرحمان نے گنڈاپور کو للکارتے ہوئے کہا: "پہلے مفتی محمود کے بیٹے سے مقابلہ کر کے دکھاؤ، اپنے بھائی کا استعفیٰ لواؤ اور اُسے میرے سامنے لا کر کھڑا کرو۔”

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ضیاء الرحمان کا یہ چیلنج آنے والے وقت میں خیبر پختونخوا کی سیاست میں ایک بڑی ہلچل پیدا کر سکتا ہے، خصوصاً اگر یہ سیاسی مقابلہ انتخابی میدان میں آمنے سامنے ہوتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button