اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسحاق ڈار کی چین روانگی، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین روانہ ہوں گے جہاں وہ 14 سے 16 جولائی تک تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس اہم اجلاس میں چین، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد خطے میں باہمی تعاون، سیکیورٹی، تجارت اور رابطوں کو فروغ دینا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں علاقائی صورتحال اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اگست میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جس میں ممکنہ طور پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شامل ہوں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ پر ابھی مشاورت جاری ہے۔

یہ دورہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر تک تیانجن میں منعقد ہوگا، جہاں خطے کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی جو مستقبل کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button