اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا علی امین گنڈاپور پر سخت ردعمل: "خود فارم 47 کے وزیر اعلیٰ ہیں، چند ماہ کے مہمان ہیں”

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے ترجمان مولانا عبدالجلیل جان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین خود فارم 47 کے وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ زیادہ دیر کے مہمان نہیں۔ انہوں نے لاہور میں اپنے ہی مستقبل کا عندیہ دے دیا ہے۔

جے یو آئی ف کے ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا باجوڑ جیسے حساس علاقے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹے پر جانا نہ صرف افسوسناک بلکہ شرمناک بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانے سے کی گئی ان تفریحی دوروں کا جلد حساب لیا جائے گا۔

مولانا عبدالجلیل جان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیر اعلیٰ کی بڑھکوں اور ڈرامہ بازیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا کہ وہ بڑھکیں مارنے کے بجائے صوبے میں امن و امان کے قیام پر توجہ دیں۔

ترجمان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ختم کرنے کی ذمہ داری بڑی "خوبصورتی” سے نبھا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button