اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی مظفر آباد آمد، کشمیری عوام کے جذبات کو خراجِ تحسین

مظفر آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر ایک جامع سوال و جواب کی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں کشمیری عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت اور اعتماد کا اظہار کیا۔ کشمیری سول سوسائٹی نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں روایتی کشمیری لباس اور تحائف پیش کیے، اور ان کی آمد کو کشمیریوں کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

شرکاء نے ملاقات کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے جرأتمندانہ ردِ عمل، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بے مثال قربانیوں کو سراہتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے:
"کشمیر بنے گا پاکستان”
"پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی”

کشمیر سے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم بھی لہرائے۔ عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "ہم کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔”

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کشمیری عوام کے جذبے اور خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کو قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا یہ دورہ نہ صرف کشمیری عوام کے دلوں میں نئی امید جگاتا ہے بلکہ پاک فوج اور کشمیری عوام کے درمیان مضبوط رشتے کو مزید تقویت دیتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button