اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ٹیکس آمدن میں نمایاں اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر اور آئی بی کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافے کے لیے کی گئی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی استحکام تمام اداروں کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایف بی آر اور آئی بی کی مربوط کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 178 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کمپنیوں کے انضمام اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں بقایاجات کی مد میں 69 ارب روپے کا اضافی ٹیکس حاصل کیا گیا۔

مزید برآں، انٹیلی جنس بیورو نے مختلف کارروائیوں کے دوران 515 چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں ساڑھے 10 ارب روپے کی اضافی وصولی عمل میں آئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے تمام اداروں کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس نظام کو مؤثر اور شفاف بنانا، پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا، "ملک کا معاشی استحکام کسی ایک ادارے کی کوشش سے نہیں بلکہ تمام متعلقہ اداروں کی مربوط محنت اور تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ یہی جذبہ ہمیں آگے لے جائے گا۔”

انہوں نے ایف بی آر اور آئی بی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ اسی لگن اور شفافیت کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے خود کفیل اور خوشحال ملک بنایا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button