اہم خبریںتازہ تریندنیا

🌟 بھارت نے جنگ میں شکست تسلیم کرلی، پاکستان کی عسکری برتری کا عالمی اعتراف 🌟

نئی دہلی: بھارت کے نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے ایک اہم دفاعی سیمینار سے خطاب میں پاکستان کے خلاف حالیہ جنگی محاذ پر ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی فوج اور ایئر فورس کی صلاحیتوں کو غیرمعمولی قرار دے دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جنگ کے دوران بھارت کو ایک نہیں بلکہ تین ممالک کے اتحاد کا سامنا تھا، جن میں پاکستان، چین اور ترکیہ شامل تھے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگی میدان میں سب سے مؤثر کردار پاکستانی افواج نے خود ادا کیا۔ "ہماری سرحد ایک تھی، لیکن دشمن تین تھے، اور ان میں سب سے منظم اور مؤثر دشمن پاک فوج تھی،” جنرل راہول سنگھ کا کہنا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ جنگ کے دوران پاک فوج کو بھارتی افواج کی نقل و حرکت کی مکمل معلومات تھیں، جو بھارتی انٹیلیجنس نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق، ڈی جی ایم او کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں واضح ہوگیا کہ پاکستانی فورسز نہ صرف بھارتی منصوبوں سے باخبر تھیں بلکہ بروقت ردعمل دینے کے لیے مکمل تیار بھی تھیں۔

بھارتی نائب آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں کی بھی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ "آپریشن سندور کے دوران ان کی کارکردگی بے مثال تھی۔” انہوں نے پاکستان کے الفتح راکٹ سسٹم کو بھی بھارتی فوجی تنصیبات پر کاری ضرب لگانے والا مؤثر ہتھیار قرار دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے اس اعتراف نے نہ صرف بھارتی دفاعی نظام کی خامیاں بے نقاب کی ہیں بلکہ یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ پاکستانی افواج نے جدید حربی ٹیکنالوجی، ذہانت اور عسکری مہارت کے میدان میں خود کو ایک ناقابلِ تسخیر قوت کے طور پر منوایا ہے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ پاکستان کی جنگ تھی اور یہ جیت میڈ اِن پاکستان تھی۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین کا دفاع خود کیا، اور اس جیت کا سہرا پاکستان کی بہادر افواج، جدید ٹیکنالوجی، اور عوامی حمایت کو جاتا ہے۔

یہ صرف ایک جنگ نہیں، پاکستان کی عسکری خودکفالت، عزم اور دفاعی بالادستی کا اعتراف ہے — دنیا کو اب تسلیم کرنا ہوگا: پاکستان ایک ناقابلِ شکست حقیقت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button