اہم خبریںتازہ تریندنیا

غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کا امکان، صدر ٹرمپ کا اہم اعلان

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے منصوبے پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے، جس سے خطے میں امن قائم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے نمائندوں نے اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر ایک طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 60 دن کی اس مجوزہ جنگ بندی کے دوران مکمل امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کوششیں کی جائیں گی۔

ٹرمپ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے تک ممکن ہو سکتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے 7 جولائی کے دورہ وائٹ ہاؤس سے قبل جنگ بندی ممکن ہے، تو صدر ٹرمپ نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ ایسا ہونے والا ہے، ہم اگلے ہفتے تک اس پر کام کر رہے ہیں۔”

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی کا یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button