اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا ٹیکس اصلاحات پر زور: ہر شہری کا ٹیکس فائلر ہونا لازم

اسلام آباد: مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شہری کا ٹیکس فائلر ہونا اب ضروری ہو گیا ہے تاکہ مالیاتی نظام میں شفافیت اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

خرم شہزاد نے وضاحت کی کہ ٹیکس نہ ادا کرنے والوں کے خلاف کمیٹی کی جانب سے تین نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور اس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے قدم بہ قدم اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور کہیں سے اسٹارٹ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یو اے ای اور دیگر ممالک میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی باتیں ہو رہی تھیں، اور اس جنگ کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button