اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) — فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آرمی آڈیٹوریم میں 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افسران کو قومی سلامتی، داخلی و بیرونی چیلنجز، سول ملٹری ہم آہنگی اور مسلح افواج کے کلیدی کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے نوجوان افسران کو تلقین کی کہ وہ دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کے اعلیٰ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ سول بیوروکریسی کا ریاستی نظام میں اہم کردار ہے، جبکہ قومی ترقی میں سول اور ملٹری اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے تربیت کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں پاک فوج کی فارمیشنز کے ساتھ وقت گزارا، اور تینوں مسلح افواج کے حوالے سے عملی مشاہدات و تجربات حاصل کیے۔

افسران نے فیلڈ مارشل کے وژن، قومی مفادات کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار، اور پیشہ ورانہ قیادت کو سراہا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے نوجوان افسران کو قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button