اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا

اسلام آباد/کوئٹہ: پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ یکم محرم الحرام 27 جون بروز جمعرات کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو منایا جائے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ ملک کے مختلف شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ ان تمام اجلاسوں میں چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی رویت کا ممکنہ وقت شام 6 بجکر 10 منٹ سے رات 9 بجے تک تھا، جب کہ اسپارکو حکام نے بتایا کہ چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ تھی اور ملک بھر میں چاند 77 منٹ تک واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔

محرم الحرام کا آغاز اسلامی کیلنڈر کے مطابق نئے ہجری سال کا اعلان بھی ہوتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کی یاد منائی جاتی ہے، جو ہمیں حق، صبر اور استقامت کا پیغام دیتی ہے۔

حکومتی سطح پر بھی یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات، مجالس، اور جلوسوں کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ عوام اس مہینے کو پرامن طریقے سے منا سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button